• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انفرادی کارکردگی سے ٹیم پرفارمنس زیادہ معنی رکھتی ہے،عبدﷲ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چٹا گانگ ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بناکر اپنے پہلے ٹیسٹ کو یادگار بنانے والے اوپنر عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ پچ آسان نہیں، ڈیبیو ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری بنانے پر مطمئن ہوں، میرے لیے انفرادی کارکردگی سے ٹیم کی بہتر پرفارمنس زیادہ معنی رکھتی ہے،کوشش ہوگی جلد از جلد ہدف عبور کیا جائے ، ٹیسٹ کا چوتھا روز بہت اہم ہوتا ہےخوشی ہے کہ میچ کا چوتھا روز پاکستان کے نام رہا۔ پیر کو انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ عابد علی اور مجھے کوچز نے صرف لمبی پارٹنرشپ کا پلان دیا تھا، گیند اچھا ٹرن ہورہا ہے۔ پاکستان کے اوپنرز نے دوسری مرتبہ کسی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری پارٹنرسپ قائم کی ہے۔

تازہ ترین