• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی بولرز کو پیس بولنگ کا معیار بڑھانے کا چیلنج دیکر فلینڈر رخصت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم اور ٹیم انتظامیہ نے پیر کو چٹاگانگ کے ڈریسنگ روم سے بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر کو پر تپاک انداز میں رخصت کیا۔ وہ تمام کھلاڑیوں اور کوچز سے گلے ملے اور پیر کی شب وطن واپس روانہ ہوگئے۔ فلینڈرنے پاکستانی کرکٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے پاکستان ٹیم میں گھر سا ماحول ملا ۔ میں آپ سب کو چیلنج دے کر جارہا کہ یہاں سے معیار بہتر کرنا ہے، ابھی صرف پانچ فیصد فرق آیا ہے، اسکو اور بہتر کرنا ہوگا۔ عبوری ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ انہوں نے 15اکتوبر کو ٹیم کو جوائن کیا تھا، اس دوران پاکستانی ٹیم نے 9میں 8 ٹی ٹوئنٹی میچ جیتے اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ جیتنے کے قریب ہیں ان فتوحات میں فاسٹ بولروں کی کارکردگی نمایاں ہے۔

اسپورٹس سے مزید