• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنویر سنگھ کے والد نے بیٹے کو لانچ کرنے کیلئے 20 کروڑ دیئے، کے آر کے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی تجزیہ کار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار رنویر سنگھ کے والد نے اپنے بیٹے کو بولی وڈ میں لانچ کرنے کے لیے 20 کروڑ روپے دیے۔بھارت کے خود ساختہ فلمی تجزیہ کار کمال راشد خان عرف کے آر کے اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے مسائل کا شکار رہتے ہیں۔حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’بنٹی اور ببلی ٹو‘‘ پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے خود ساختہ ناقد نے اپنی ویڈیو میں یہ انکشاف کیا کہ بولی وڈ کے نامور اداکار رنویر سنگھ ، یش راج فلمز کی کھوج نہیں ہیں بلکہ رنویر کے والد نے ادتیہ چوپڑا کو 20 کروڑ روپے دیے تاکہ وہ ان کے بیٹے کو انڈسٹری میں لانچ کریں۔واضح رہے رنویر سنگھ کا بولی وڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نےنامور اداکارہ دپیکا پڈوکون سے شادی کی جب کہ انہوں نے انڈسٹری میں ادتیا چوپڑا کی فلم ’بینڈ باجا بارات‘ سے قدم رکھا جس میں ان کے ساتھ انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔رنویر سنگھ کو اپنی پہلی ہی فلم پر فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، اس کے علاوہ وہ متعدد ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں جب کہ ان کی کامیاب ترین فلموں میں پدماوت، باجی راؤ مستانی، رام لیلا، گلی بوائے اور سمبا شامل ہیں۔یاد رہے کہ کچھ ماہ پہلےکمال راشد خان نے بولی وڈ اداکار سلمان خان کو ان کی فلم ’رادھے، یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘‘ پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔سلمان خان نے ناقد کے آر کے کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا جس پر انہوں نے فوراً پینترا بدلتے ہوئے کہا کہ میں نے تو صرف سلمان خان کی فلم پر تنقید کی تھی لیکن آج کے بعد سلمان خان کی کسی فلم پر تنقید نہیں کروں گا۔

تازہ ترین