لاہور(نمائندہ جنگ ) سردی کی شدید لہر کے دوران گیس کا بحران کم نہ ہوسکا، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت کئی شہروں میں لوگ پریشانی کا شکار، گھروں میں کمپریسر کا استعمال بڑھنے پر سوئی ناردرن نے گیس کنکشن ایک ماہ کیلئے کاٹنے کی دھمکی دیدی،تاہم لاہور ریجن کا گیس کوٹہ بڑھا کر 230ملین کیوبک فٹ کردیا۔شہر کے متعدد علاقوں میں پیر کے روز بھی گیس کی سپلائی معطل رہی، لاہور ریجن میں گیس کی طلب میں اضافہ ہو گیا۔ ذرائع نے کہا کہ سردی بڑھنے کی وجہ سے مختلف علاقوں، باٹا پور، مناواں، بھسین، جی ٹی روڈ سے ملحق علاقوں، ایمپریس روڈ، بی بی پاکدامن ، شاہدرہ سمیت دیگر علاقوںمیں گیس کی سپلائی بند ہو نے سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے۔