• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر کی خوشنودی کیلئے عوام کا گلا گھونٹنا دانشمندی نہیں،حافظ حمداللہ

کو ئٹہ( آئی این پی )جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما اور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ حکمران عوام نہیں آئی ایم ایف کی نمائندگی کررہے ہیں ،غیر کی خوشنودی کے لئے عوام کا گلا گھونٹنا دانشمندی نہیں، آئین کی بالادستی عدلیہ کی آزادی اور قانون کی حکمرانی کی جنگ اگر جرم ہے تو یہ جرم کرتے رہیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات میں جمعیت علمااسلام کے زیراہتمام منعقدہ رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ کانفرنس سے جمعیت علما اسلام کے دیگر رہنماوں اور مقامی علما نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کسی ادارہ کے نہیں بلکہ اداروں میں موجود کالی بھیڑیوں کے خلاف ہے جو ملکی اداروں کے ماتھے پر بدنما داغ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقا اور تحفظ کے لیے قربانیاں ہم نے دی ہیں، خوش آمد کے ذریعے اقتدار تک رسائی حاصل کرنے والے چمچے ہمیں جمہوریت کا درس نہ دیں اپنی تنخواہیں پکی کرنے کے لیے ان چمچوں کے ذریعے ملک کی سیاسی قیادت کی پگڑیاں اچھالنا اچھی روایت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا کی خاطر موجودہ قابض ملک فروش ٹولے سے ملک کو چھڑانا ہوگا۔
تازہ ترین