• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف سی کی جانب سے مختلف علاقوں میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

کوئٹہ (این این آئی)انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی ہدایت پر ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے پنجپائی کے علاقے کلی محمد خیل، کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی عمر اور سوئی کے علاقے چھتر میں ایک روزہ مفت طبی کیمپس منعقد کیے گئے جس میں ماہر ڈاکٹروں کی نگرانی میں خواتین اوربچوں سمیت 2100 سے زائد افرادکا معائنہ کیا گیا اور مختلف بیماریوں کیلئے کارگر ادویات کی فراہمی عمل میں لائی گئی۔طبی کیمپ میں مریضوں کو صحت سے متعلق معلومات، لیبارٹری ٹیسٹ اور الٹراساونڈ اور مائنر آپریشنز کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ مقامی آبادی اور عمائدین نے فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کے قیام کو سراہتے ہوئے ایف سی کے جذبہ خیرسگالی کا شکریہ ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید