• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت نظم شیئر کردی

کراچی (این این آئی)اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پر اپنی لکھی ہوئی ایک خوبصورت نظم شیئر کردی۔اداکارہ یمنی زیدی آرٹ اور ادب سے کافی لگائو رکھتی ہیں جس کا اندازہ اْن کی شاعرانہ طبیعت سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔ یمنی زیدی کی جانب سے انسٹا گرام اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وہ مداحوں کو اپنی لکھی ہوئی ایک خوبصورت نظم خود پڑھ کر سنا رہی ہیں جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔انسٹا گرام پر 4.9ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنی اس نظم کو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ʼ یہ میرے دل کے الفاظ ہیںʼ۔

دل لگی سے مزید