• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم اور سینئرز عبد ﷲ شفیق کی بیٹنگ صلاحیت کے گرویدہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سینئرز کو عبد ﷲ شفیق کی صلاحیت نے گرویدہ بنالیا۔ کپتان نے کہا ہے کہ عبد ﷲ شفیق نے اپنا ٹیلنٹ منوایا ہے۔ہم بات اس کا بیلنس ہے، دو تین دورے سے ساتھ ہے۔ بنگلہ دیش میں چانس دیا اس نے اپناانتخاب درست ثابت کیا۔سابق کپتان اظہر علی نے کہا کہ عبد ﷲ شفیق کی صلاحیتوں کا اندازہ ہوگیا تھا ، چٹاگانگ کی پچ بالکل آسان نہیں تھی، دوسو کا ہدف عبد ﷲ اور عابد نے آسان کردیا۔دعا ہے عبد ﷲ شفیق لمبا عرصہ کھیلے۔ فواد عالم نے کہا کہ اس کا مستقبل تابناک ہے۔

تازہ ترین