• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں منجمد 7 ارب ڈالر کا افغان فنڈ ہمیں دیا جائے، متاثرین نائن الیون

کراچی (نیوز ڈیسک) نائن الیون حملے میں ہلاک افراد کے لواحقین اور متاثرین نے امریکا میں منجمد 7 ارب ڈالر کے افغان فنڈز میں سے معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کردیا،حملے میں مارے جانے والے افراد کے لواحقین اور متاثرین نے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغانستان کے منجمد فنڈز سے انہیں معاوضہ دیا جائے۔دوسری جانب ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ وہ امریکا اور اقوام متحدہ کی تجویز کو عملی شکل دینے کے لیے افغانستان کے منجمد فنڈز میں سے 50کروڑ ڈالر جاری کرنے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

تازہ ترین