• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ایکسپو 2020: پاکستان کی ’آئرن لیڈی‘ نے سامعین کے دل موہ لئے

کراچی (نیوز ڈیسک)دبئی ایکسپو 2020 میں پاکستان کی ’آئرن لیڈی‘ نے سامعین کے دل موہ لیے۔ ان کے بازو میں بہت زیادہ ٹائٹینیم ہے؛ ان کی پیٹھ میں بھی بہت سی دھات ہے۔

لوگ انہیں ’آئرن لیڈی آف پاکستان‘ کے نام سے پکارتے ہیں جو ہمیشہ اپنی وہیل چیئر پر بیٹھ کر مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے پر اعتماد رہتی ہیں۔ ان کا نام منیبہ مزاری ہے جو ایک سماجی کارکن، اینکر، آرٹسٹ، ماڈل، گلوکارہ اور موٹیویشنل اسپیکر ہیں۔

3 دسمبر کو معذور افراد کے عالمی دن سے پہلے انہوں نے حال ہی میں ایکسپو 2020 دبئی کے جوبلی پارک میں ان کی کہانی شیئر کرتے ہوئے ہجوم کو حیران اور متاثر کرکے رکھ دیا۔

تازہ ترین