• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم کے والد انتقال کرگئے۔

اعجاز اسلم کے والد کے انتقال کی اطلاع اُن کے قریبی دوست اور اداکار فیصل قریشی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے دی۔

فیصل قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں بتایا کہ ’اُن کے دوست اعجاز اسلم کے والد کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔‘

اداکار نے اعجاز اسلم کے والد کے لیے مغفرت کی دُعا کرتے ہوئے بتایا کہ ’اُن کی نمازِ جنازہ بدھ یعنی آج کے دن ادا کی جائے گی۔‘

اُنہوں نے مزید بتایا کہ ’اعجاز اسلم کے والد کی نمازِ جنازہ آج ظہر کی نماز کے بعد ڈیفنس کی علی مسجد میں پڑھائی جائے گی۔‘

اعجاز اسلم کے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر پر اُن کے مداحوں اور شوبز ستاروں کی جانب سے شدید دُکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تازہ ترین