• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال کے پہلے 5ماہ میں برآمدات میں27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، مشیرتجارت

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا ملک میں برآمدات سے متعلق کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں برآمدات میں27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

عبدالرزاق داؤد کے بیان کے مطابق نومبر میں حکومت کا پاکستانی برآمدات کا ہدف 2.6 ارب ڈالر تھا جبکہ پانچ ماہ کے دوران برآمدات 12.365 ارب ڈالر کی رہیں۔

عبدالرزاق داؤد کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 9.747 ارب ڈالر کی برآمدات تھیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 5 ماہ میں حکومت کا برآمدات کا ہدف12.2 ارب ڈالر تھا۔

تازہ ترین