• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بونی کپور نے بچوں پر نظر رکھنے کیلئے انسٹاگرام اکاؤنٹ بنالیا

معروف بالی ووڈ فلم ساز بونی کپور نے اپنے بچوں پر نظر رکھنے کے لیے انسٹاگرام اکاؤنٹ بنالیا۔

بھارتی فلم ساز بونی کپور جوکہ اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے بھی تیار ہیں، اب بالی ووڈ کی ان نامور شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جوکہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود ہیں۔

بونی کپور کو انسٹاگرام پر مزاحیہ انداز میں خوش آمدید کہتے ہوئے انکے بیٹے، اداکار ارجن کپور نے لکھا کہ’ تو آخرکار ڈیڈ نے اپنے بچوں پر نظر رکھنے کے لیے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنالیا‘۔

دوسری جانب انکی بیٹی اداکارہ جھانوی کپور نے بھی والد کو انسٹاگرام پر خوش آمدید کہا ہے۔

بونی کپور نے اب تک اپنے اسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹوٹل 4 پوسٹس شیئر کی ہیں۔

انہوں نے 22 انسٹا صارفین کو فالو کیا ہے، جن میں ان کے بچے، قریبی عزیز و اقارب اور نامور بالی ووڈ شخصیات شامل ہیں۔

تازہ ترین