• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد اور راولپنڈی میں ریکارڈ بارش، ندی نالوں میں طغیانی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات سے 105 ملی میٹر کی ریکارڈ بارش ہوئی ہے، نالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں کے مقام پر 16 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 14 فٹ ہوگئی۔

نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں جبکہ نشیبی علاقوں میں گلیوں اور سڑکوں پر بھی پانی جمع ہے۔ تیز بارش کے باعث ریسکیو ، واسا، سول ڈیفنس سمیت تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

ایم ڈی واسا نے ٹرپل ون بریگیڈ سے رابطہ کردیا، ترجمان کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں پاک فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کا امکان ہے، راولپنڈی کے نشیبی علاقوں میں بھی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب کلاؤڈ برسٹ کے باعث چکوال شہر اور گردونواح میں شدید بارش ہوئی، کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ بارش چکوال میں 423 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ چکوال شہر ، کلرکہار ، چوآسیدن شاہ میں سیلابی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔

مختلف علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید