• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوئنکل گھر کے کیا کیا اخراجات اٹھاتی ہیں؟ سابقہ اداکارہ نے بتادیا

ٹوئنکل کھنہ اور اکشے کمار - فوٹو: فائل
ٹوئنکل کھنہ اور اکشے کمار - فوٹو: فائل

سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں میاں بیوی اپنی اپنی کمائی سے مل کر گھر کے اخراجات اٹھاتے ہیں۔ 

پروگرام ٹوئیک انڈیا کے لیے اداکارہ کاجول کا انٹرویو لیتے ہوئے ٹوئنکل نے گھریلو اخراجات کی تقسیم سے متعلق دلچسپ بات بتائی۔ 

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھاتی ہیں۔ 

اس بات کی شروعات یوں ہوئی کہ ٹوئنکل کھنہ نے کاجول سے پوچھا کہ آپ لوگوں کے گھر کے اخراجات کس طرح تقسیم ہیں؟

ٹوئنکل نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جیسا کہ میرے گھر میں بچوں کے تعلیمی اخراجات میں ادا کرتی ہوں تاکہ میں انہیں کہہ سکوں کہ تم لوگ صرف میری وجہ سے پڑھے لکھے ہو۔ 

واضح رہے اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی جنوری 2001 میں ہوئی تھی، دونوں آئندہ ماہ اپنی شادی کی دو دہائیاں مکمل ہونے کی خوشیاں منائیں گے۔ 

خیال رہے کہ ان کے دو بچے ہیں جن میں آرَو 2002 میں پیدا ہوئے جبکہ بیٹی نتارا 2012 میں پیدا ہوئیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید