• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعرہ طاہرہ سلیم سوز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد

کراچی ( اسٹا ف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور اردو لٹریری ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے شاعرہ طاہرہ سلیم سوز کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد حسینہ معین ہال میں کیا گیا جس میں ان کے دوسرے شعری مجموعے ”چاند کی چاندنی“ کی تقریب رونمائی بھی کی گئی تقریب کی صدارت پروفیسر سحر انصاری نے کی، مہمانِ خصوصی شاعر وادیب مسلم شمیم، بلبلِ پاکستان ڈاکٹر عالیہ امام، مہمانِ اعزازی ڈاکٹر نزہت عباسی، قادر بخش سومرو، اسجد بخاری، سلیم تھیپڈاوالا ابرار بختیار شامل تھے۔ نظامت کے فرائض پروفیسر فرزانہ خان نے انجام دیئے۔ تقریب سے ڈاکٹر عرفان شاہ، رانا خالد محمود، وقارزیدی، ابراربختیار، کنیز فاطمہ، زینت کوثر لاکھانی، نسیم نازش نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا،ناصر رضوان ایڈووکیٹ نے مہمانوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کیابعد ازاں شاعرہ طاہرہ سلیم سوز کی یاد میں مشاعرے کا انعقاد بھی کیاگیا جس کی صدارت ظفر محمد خان ظفر نے کی۔

تازہ ترین