• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ایس بی کا برطانیہ بھر میں اپنی 70 برانچیں بند کرنے کا اعلان

ہیلی فیکس (زاہدانور مرزا)برطا نیہ کے بڑے بنک (ٹی ایس بی) نے اپنی 70 برانچیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بینکنگ دیو ٹی ایس بی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2022میں برطانیہ کی 70 برانچیں بند کر دے گا جس کی وجہ برانچ کے استعمال میں کمی اور آن لائن اور موبائل بینکنگ سروسز میں تبدیل ہونے والے صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے ۔بند ہونے والی برانچز میں سے چار یارکشائر میں واقع ہیں ان میں نارتھلرٹن، اوسیٹ، مارکیٹ ہل بارنسلے اور ریڈ کار شامل ہیں جبکہ باقی برطانیہ کے دیگر شہروں میں بند کی جارہی ہیں ۔ بنک کے مطابق انہوں نے حالیہ برسوں میں برانچ کے استعمال میں مبینہ طور پر نمایاں کمی دیکھی ہے، جنوری 2019 کے بعد فی برانچ کے لین دین کی اوسط تعداد میں کمی آئی ہے اور برانچ کے لین دین کے کووڈ سے پہلے کی سطح پر واپس آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ یہ اقدام ٹی ایس بی بنک کا اپنی برانچ نیٹ ورک کو کم کرنے اور ڈیجیٹل سروسز میں سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ ظاہر کرنے کے صرف دو سال بعد سامنے آیا ہے، جو کہ صارفین کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی کے حصے کے طور پر ہے۔وبائی مرض کورونا وائرس کے باعث زیادہ لین دین ڈیجیٹل طریقے سے کیا جا رہا ہے اور 90% سے زیادہ صارفین کے لین دین ڈیجیٹل طریقے سے ہو رہا ہے۔
تازہ ترین