• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے علاوہ کوئی دوسری جماعت پاپولر نہیں، فواد چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں ایک شخص کا ووٹ بینک ہے وہ عمران خان ہیں۔اس وقت پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی دوسری جماعت پاپولر ہے ہی نہیں،پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ورکنگ ریلیشن بناکر چلنا ہے اس لئے شہباز شریف کے ساتھ ہوتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سرٹیفکیشن کہاں سے آئے گی عدالتیں دیں گی عدالتوں کے متنازع فیصلے آتے رہے ہیں جس پر واضح موقف ہے۔ بلاول بھٹو نے چور کا لفظ استعمال نہیں کیا، سرٹیفائیڈ کہا ہے سرٹیفائی کا لفظ ایک معنی میں استعمال ہواانہوں نے چور کا لفظ نہیں کہا۔یہ پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس تھاپی پی کا جلسہ تھا ماضی کی باتیں کیں، مستقبل کا بھی بتا دیا۔تلخیاں اور تصادم اتنا نہ بڑھایا جائے کہ سیاسی نظام ختم ہوجائے بینظیر بھٹو ہی چل کر مسلم لیگ ن کے پاس گئی تھیں۔

ملک بھر سے سے مزید