• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت نے مشترکہ اجلاس میں پاس کیے گئے 31 بلوں کی توثیق کردی

 راولپنڈی (ٹی وی رپورٹ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے17نومبر کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے پاس کیےگئے 31 بلوں کی توثیق کردی ہے، صدر مملکت کی منظوری کے بعد تمام 31بل باضابطہ قانون بن گئے ہیں۔ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق 31بل 17نومبر کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں پاس ہوئے تھے جن کی صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75کے تحت توثیق کردی ہے، صدر نے پرائیوٹائزیشن کمیشن، پورٹ قاسم اتھارٹی بل، اسلام آباد جسمانی تشدد کے خلاف بل، عالمی عدالت انصاف بل ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن بل، کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ بل، کوویڈ 19 بل، اینٹی ریپ بل ، اسلام آباد چیریٹی رجسٹریشن بل، رینٹ ریسٹرکشن بل، انسداد کرپشن بل، فیڈرل پبلک سروس کمیشن بل،کمرشل اور انڈسٹریل مقاصد کے لیے قرضوں کا بل ،نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن بل، اسلام آباد فوڈ سیفٹی بل، امیگریشن بل، پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز بل، گوادر پورٹ اتھارٹی ترمیمی بل، کمپنیز ترمیمی بل ، میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ترمیمی بل اور نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل،مالیاتی ادارے محفوظ ٹرانزیکشن ترمیمی بل، یونیورسٹی آف اسلام آباد، الکرم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ اور نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل،حیدر آباد انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ منیجمنٹ سائنسز بل، جنریشن ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹریبیوشن آف الیکٹرک پاور کی ریگولیشنز ترمیمی بل،صوبائی موٹرگاڑیوں کا ترمیمی بل، یونانی، آیور ویدک اور ہومیو پیتھک بل اور مسلم فیملی لاءکے دوسرے ترمیمی بل کی منظوری دی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید