• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ نے سول ایوی ایشن کی تمام اراضی واگزار کروا دی، وکیل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سول ایوی ایشن کو اراضی سے متعلق کیس میں تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ ہائی کورٹ میں سول ایوی ایشن کی اراضی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سول ایوی ایشن سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ پیش کردیا گیا۔ سول ایوی ایشن کے وکیل نے موقف دیا کہ سپریم کورٹ نے سول ایوی ایشن کی تمام اراضی واگزار کروا دی۔ سول ایوی ایشن کے 4 افسران کو جیل بھیجا جا چکا۔ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد تنازع ختم ہوگیا۔ ثابت ہوا، سول ایوی ایشن کے افسران نے جعلی انٹریاں کرکے قبضہ کرایا۔ عدالت نے سول ایوی ایشن کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے اراضی تنازع سے متعلق آئندہ سماعت پر جائزہ لینگے۔

تازہ ترین