• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امارات میں بینکنگ سسٹم متاثر ہونے کی شکایات، موبائل ایپ اور ویب سائٹ ڈاؤن

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بینکنگ سسٹم متاثر ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ صارفین نے شکایت کی کہ کئی بینکوں کی موبائل ایپ اور ویب سائٹس ڈاؤن ہیں۔ 

امارات کے بعض بینکوں کی فون اور آن لائن بینکنگ سروسز بھی متاثر رہیں۔ دبئی سے اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ بینکنگ سسٹم بحال کرنے میں کامیاب رہے ہیں، آئی ٹی نظام میں رکاوٹ کے باعث صارفین کو دشواری ہوئی۔ 

حکام کا مزید کہنا ہے کہ سروس میں تعطلی کی ممکنہ وجہ ڈیٹا سینٹر میں آگ قرار دی جا رہی ہے۔ 

حکام کے مطابق نئی چیلجنز سے نمٹنے کیلئے ٹیمیں متحرک ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید