• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: مجلس خبرگان رہبری کی عمارت حملے میں تباہ

تصویر، ایرانی میڈیا
تصویر، ایرانی میڈیا

ایران کے شہر قُم میں مجلس خبرگان رہبری کی عمارت امریکا اور اسرائیل کے حملے میں تباہ ہوگئی۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق مجلس خبرگان رہبری ایرانی سپریم لیڈر کا انتخاب کرتی ہے۔ تہران کے انقلاب اسکوائر پر بھی بمباری کی گئی۔

اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر علی بحرینی کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی جارحیت رُکنے تک اپنا دفاع جاری رکھیں گے، جس بھی پڑوسی ملک کا فوجی اڈا ہمارے خلاف حملے میں استعمال ہوگا وہ ہمارا جائز ہدف ہوگا۔

دوسری جانب خلیج فارس میں امریکا کے سب سے بڑے رڈار پر ایرانی میزائلوں کے حملے رڈار کو شدید نقصان پہنچا۔

امریکی رڈار پورے مشرق وسطیٰ کی نگرانی کرنے کی صلاحیت رکھتا تھا، اس کی رینج 5000 کلومیٹر تک اور مالیت ایک ارب ڈالر سے زیادہ تھی اور یہ قبل از وقت وارننگ کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید