• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، سعودی عرب، بھارت اور جنوبی کوریا میں بھی اومیکرون کی تصدیق

ریاض، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) کورونا کی نئی اور خطرناک سمجھی جانے والی قسم اومیکرون امریکا، بھارت، سعودی عرب ، جنوبی کوریا میں بھی پہنچ گیا

سعودی عرب اور بھارت میں اومیکرون کے پہلے پہلے کیس کی تصدیق کردی گئی ہے ،اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اومیکرون کے بعد نئی سفری پابندیاں غیر منصفانہ اور غیر موثر ہیں ، پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ سفری پابندیوں کی بجائے مسافروں کی ٹیسٹنگ بڑھائی جائے

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین لگانے کی کم تعداد اور کم ٹیسٹنگ کی وجہ سے کورونا کی نئی اقسام پیدا ہو رہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید