• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف خاندان کیخلاف کیسز کی پیروی کرنیوالا نیب پراسکیوٹر مستعفی

اسلام آباد(این این آئی)ایون فیلڈ اور جعلی اکاؤنٹس کیسز میں شریف خاندان کی پیروی کرنے والے نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان احمد نے استعفیٰ دے دیا۔بیرسٹر رضوان نے مجموعی طور پر 270 مقدمات میں نیب کی نمائندگی کی ، انہوں نے استعفی ذاتی وجوہات پر دیا ،ر پورٹس کے مطابق ایون فیلڈ اور جعلی اکاؤنٹس کیسز میں نیب پراسیکیوٹر بیرسٹر رضوان احمد عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ بیرسٹر رضوان احمد اسلام آباد ہائیکورٹ میں نیب کے اہم مقدمات کی پیروی کررہے تھے، مریم نواز اور کیپٹن( ریٹائرڈ )صفدر کی اپیلوں پر بنی نیب ٹیم کے رکن بھی تھے۔

تازہ ترین