• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی میں بھی حکومت ریلیف دینے کو تیار نہیں ”جیو پاکستان“ میں آج اہم گفتگو دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں اور حکومت ریلیف دینے کو تیار نہیں۔ پٹرول کی قیمت کم نہ کی لیکن اپنی جیببھر لی۔ اس اہم موضوع پر جمعرات کو ”جیونیوز“ کے مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں تفصیلی گفتگو ہوگی۔ سندھ کا نیا بلدیاتی نظام اپوزیشن میں کسی کو بھی قبول نہیں اگر حکومت سب سے بات کرکے چلتی تو اچھا تھا۔ وہاں لاہور میں اسموگ نے شہریوں کا سانس گھونٹ کر رکھ دیا، شہر کی ایک ہفتے کی بندش کا آپشن بھی آگیا۔ یہاں کراچی کا موسم کھانسی فلو وغیرہ ساتھ لے آیا، اب سب کو احتیاط کرنا ہوگی۔ اور پاکستان سے ”گریمی ایوارڈ“ تک کا سفر، عروج آفتاب نئی بلندیاں دیکھ رہی ہیں۔ اِن تمام موضوعات کو بھی شو کے مختلف سیگمنٹس میں زیر بحث لایا جائے گا۔ عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کی میزبانی میں ”جیو پاکستان“ صبح9بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔

تازہ ترین