• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بھانجے میر حاکم محمود چوہدری کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود بلاول بھٹو زرداری کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر نئی تصویر شیئر کی گئی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بھانجے میر حاکم کو گود میں لیا ہوا ہے۔

تصویر میں بلاول محبت بھری نظروں سے بھانجے کو دیکھ رہے ہیں جبکہ اُن کا بھانجا بھی ماموں کی گود میں بےحد خوش نظر آرہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’میرا دل‘ لکھا۔

دوسری جانب میر حاکم محمود چوہدری کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی یہی تصویر شیئر کی گئی ہے۔


تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’میں اپنے ماموں کے ساتھ۔‘

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت رواں سال اکتوبر کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی جس کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ماموں، سابق صدر آصف علی زرداری نانا اور آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہیں۔

تازہ ترین