• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو کے بیٹے کی نئی تصویر جاری

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے بیٹے کی پیدائش کو ایک ماہ مکمل ہوگیا۔

بختاور بھٹو زرداری نے بیٹے کی پیدائش کو ایک ماہ مکمل ہونے پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے کی نئی تصویر شیئر کی ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں بختاور بھٹو کا بیٹا سفید لباس میں ملبوس پُرسکون نیند سو رہا ہے۔

بختاور بھٹو نے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ماشاءاللّہ! میرا بیٹا ایک ماہ کا ہوگیا ہے۔‘

دوسری جانب بختاور بھٹو کے بیٹے میر حاکم محمود چوہدری کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اُن کی یہ تصویر شیئر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے میر حاکم محمود چوہدری کی تصویر پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی ولادت گزشتہ ماہ کی 10 تاریخ کو ہوئی تھی جس کے بعد پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ماموں، سابق صدر آصف علی زرداری نانا اور آصفہ بھٹو زرداری خالہ بن گئی ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید