• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ کا فیصلہ اصولوں اور انصاف پر مبنی نہیں، سہیل شاہین

امارت اسلامی کے ترجمان اور اقوم متحدہ کیلئے نامزد نمائندے سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی میں افغان نشست فی الحال نئی افغان حکومت کو نہ دینے کا فیصلہ اصولوں اور انصاف پر مبنی نہیں ہے ۔

ترجمان امارت اسلامی سہیل شاہین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے افغان عوام کے جائز حقوق چھین لیے ہیں۔

سہیل شاہین نے کہا کہ امید ہے مستقبل قریب میں اقوام متحدہ یہ حق حکومت افغانستان کے نمائندے کے حوالے کر دے گی تاکہ افغان عوام کے مسائل کو زیادہ موثر طریقے سے حل کیا جا سکے اور عالمی برادری کے ساتھ مثبت روابط قائم کیے جاسکیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید