• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز کے ووٹنگ امور پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ اچھا ہے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ووٹنگ مشین اور بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹنگ کے امور پر ٹیکنیکل کمیٹیاں بنانےکا فیصلہ بہت اچھا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ کے فیصلے تمام اداروں کیلئے مقدم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین اور ممبران کا کردار انتہائی اہم ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت ان معاملات پر الیکشن کمیشن سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

تازہ ترین