• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 19 فیصد نمو ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی)ملک سے چاولوں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سالانہ بنیاد پر 19.04 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے چار ماہ میں چاولوں کی برآمدات سے 594.52 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چاولوں کی برآمدات سے 499.44ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔