• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کی نانی انتقال کرگئیں، مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی اپیل

کراچی (آئی این پی) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی رضیہ خانم کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی درخواست کردی۔ماہرہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی نانی کی چند یادگار تصاویر شیئر کیں جس کے ساتھ انہوں نے ایک طویل نوٹ بھی تحریر کیا۔اداکارہ نے لکھا کہ میری پیاری میری سب سے خوبصورت میری نانی رضیہ خانم جمعرات کی سہ پہر ہمیں چھوڑ گئیں، یہ ایک مشکل مہینہ رہا ہے، کبھی کبھی بہت تکلیف دہ لیکن اکثر اوقات خوبصورت لمحات بھی گزارے گئے۔ انہوں نے لکھا کہ میری نانی نے صرف 5 سال کی عمر میں اپنی ماں کو کھو دیا تھا، نانی نے ہمت نہیں ہاری، وہ زندہ رہیں اور اپنا خاندان بنایا۔انہوں نے کہا کہ ان کی نواسی بننا ایک اعزاز کی بات ہے اور میں امید کرتی ہوں کہ میں اپنی زندگی بھی ان کی طرح گزاروں۔ماہرہ خان نے اپنے مداحوں سے اپنی نانی کی مغفرت کی دعا کی درخواست بھی کی ہے۔

تازہ ترین