• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر سے دوری کی وجہ سے یہ مشکل سال ہے، پریانکا چوپڑا

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ اور ہولی وڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا جو ان دنوں اپنے پروجیکٹ کے حوالے سے کمٹمنٹ کی تکمیل کے لیے لندن میں موجود ہیں، انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اپنے شوہر نک جونس سے دوری کی وجہ سے یہ ایک مشکل سال ہے۔واضح رہے کہ ہولی وڈ اور بولی وڈ سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کا ایک گھر امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہے، جبکہ پریانکا کا لندن میں اپنا ایک گھر ہے۔پریانکا نے انکشاف کیا کہ نک جونس ان کے ساتھ یہاں ایک دن گزارنے یا صرف ڈنر کے لیے آئیں گے۔شوہر اور اپنے کیریئر کی بے پناہ مصروفیات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصروف شیڈول کے باوجود ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے وقت نکال لیتے ہیں اور اس دوران صرف باتیں کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کو دل کی گہرائیوں سے جانتے ہیں اور آپس میں ہر کام میں ایک دوسرے کو ترجیح دیتے ہیں، ہم دونوں انفرادی کیریئر کے حامل ہونے کے باوجود کبھی بھی ایک دوسرے کی پیشہ ورانہ زندگیوں میں دخل نہیں دیتے۔ جبکہپریانکا چوپڑا کے شوہر نک جونس بولی وڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق اپنے بیان میں نک جونس کا کہنا تھا کہ بولی وڈ انڈسٹری میں کام کرنے والے اور اس کا حصہ بننے والے لوگ غیر معمولی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔انہوں نے کہا یہ انڈسٹری اپنے آپ میں ایک اہمیت رکھتی ہیں اور اگر میں اس کا حصہ بنتا ہوں تو مجھے کوئی پریشانی نہیں ہے۔نک جونس کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری میں میرے بہت سے دوست احباب ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ بولی وڈ میں کام کرنے کا مناسب وقت ہے۔

دل لگی سے مزید