کراچی(اسٹاف رپورٹر)38ویں نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں ویلٹر ویٹ کٹیگری میں پاکستان نیوی کے قادر خان نے کوارٹر فائنل جیت لیا۔ڈی ایچ اے دوسری ویمنز باکسنگ چیمپین شپ میں پنجاب کی رمشاء نے سیمی فائنل میں کامیابی حاصل کی۔جمعرات کو ہونے والے مقابلوں میں 60 کے جی کلاس میں خیبر پختونخواہ کے صلاح الدین نے سندھ کے احسن علی کو ہرادیا۔ نیوی کے محمد یونس نے آزاد کشمیر کے اورنگ زیب عالم کے خلاف باوٹ جیتی ۔ اسلام آباد کے حمزہ اعجاز نے پنجاب کے اسامہ کے خلاف کامیابی حاصل کی ۔پولیس کے عبدالقیوم کے ریٹائرہونے پر واپڈا کے محب اللہ فاتح قرار پائے۔ 63کے جی کلاس میں ریفری کے مقابلے روکنے پر خیبر پختونخواہ کے نوید احمد سندھ کے صاحب زادہ کے خلاف کامیاب قرار پائے ۔ پی اے ایف کے داود نے پنجاب کے ہاشم کے خلاف مقابلہ روکنے پر کامیابی حاصل کی۔ 67 کے جی کلاس میں پی اے ایف کے عامر مسعود نے بلوچستان کے مطیع اللہ کے خلاف باوٹ اپنے نام کرلی۔