• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے نظام میں مئیر کے پاس نالیاں صاف کرنے کا اختیار رہ جائے گا، ایم کیو ایم انٹرنیشنل

لندن( جنگ نیوز) ایم کیو ایم انٹر نیشنل رابطہ کمیٹی کے کنوینر طارق جاوید نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دیگرشہری بلدیاتی اداروں کے رہےسہے اختیارات پر کھلاڈاکہ ڈالا ہے ۔ نئے بلدیاتی قانون کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میئرکے پاس نالیاں صاف کر انے کے سواکوئی اختیار نہیں ہوگا نیابلدیاتی قانون ملک کے آئین کے بھی صریحاً خلاف ہے جس میں بلدیاتی اداروں کو تمام ترمالی و انتظامی اختیارات دیے گئے ہیںپیپلزپارٹی اپنے قیام کے دن سے آج تک ایک کراچی دشمن جماعت ہے پیپلزپارٹی بھٹودورسے لیکرآج تک اپنے ہردورمیں کراچی سمیت سندھ بھر کے شہری علاقوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالتی آئی ہےکوٹہ سسٹم سے لیکر موجودہ نئے کراچی دشمن بلدیاتی نظام کے ذریعے ایک بار پھر اس عمل سے اپنی کراچی دشمنی کوثابت کردیاہےسندھ میں جمہوریت نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کے وڈیروں کی آمریت مسلط ہےکراچی کے تمام عوام نے یک زبان ہوکر پیپلزپارٹی کے کراچی دشمن بلدیاتی قانون کویکسرمستردکردیا ہے۔

تازہ ترین