• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑا آپریشن، ضلع غربی میں ایک اور غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ نے رمضان گوٹھ ضلع غربی میں ایک اور غیر قانونی ہائیڈرنٹ مسمار کردیاواٹر بورڈ کی جانب سے پچھلے دو دنوں میں یہ تیسری اور جمعرات کے دن دوسری بڑی کارروائی تھی تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ و چیئرمین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سید ناصر حسین شاہ اور ایم ڈی کراچی واٹر بورڈ انجینئر اسداللہ خان کی ہدایات پر اینٹی تھیفٹ سیل واٹر بورڈ نے رمضان گوٹھ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے خلاف بڑا آپریشن کرکے ہائیڈرنٹ مسمار کردیا، آپریشن اینٹی تھیفٹ سیل انچارج واٹر بورڈ عبدالواحد شیخ کی سربراہی میں ہؤا، ملزمان نے بلد یہ 48 انچ اور اورنگی 24 انچ پانی کی لائن سے غیر قانونی ہائیڈرنٹ کے ذریعے پانی چوری کرکے مختلف ایریاز میں فروخت کرتے تھے، انچارج اینٹی تھیفٹ سیل کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کی جانب سے آج دوسری بڑی کارروائی کی گئی ہے، کاروائی کے دوران ہیوی مشینری، پمپس، جنریٹرز اور سیکڑوں فٹ پائپ قبضہ میں لے لیا گیا ہے جبکہ ملوث ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ میں پانی چوری کے نئے قانون کے تحت مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔

تازہ ترین