اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہےکہ یوٹیلیٹی اسٹورز نےکورونا وبا کی مد میں اضافی فنڈز کا استعمال نہیں کیا۔ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی آٹو میشن کی مد میں 2.3ارب روپے مختص کئے تھے‘ جبکہ سبسڈی کی مد میں 7.7ارب روپے دیئے گئے تھے۔