• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلورو: ڈے کیئر میں کمسن بچوں کو واشنگ مشین، باتھ روم میں بند کرنے اور تشدد کا انکشاف

— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
— تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی شہر بنگلورو میں ایک نجی ادارے کے احاطے میں قائم بچوں کے نگہداشت مرکز میں کمسن بچوں کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بچوں پر تشدد کرنے میں ملوث 5 خواتین کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق 2 سے 3 سال عمر کے بچوں کو سزا کے طور پر سامنے سے کھلنے والی واشنگ مشین میں بٹھایا جاتا تھا، انہیں واشنگ مشین میں بند کر دیا جاتا تھا، بیت الخلا میں استعمال ہونے والے ہینڈ اسپرے سے ان کے منہ پر پریشر سے پانی مارا جاتا تھا اور رونے پر انہیں غسل خانے میں بند کر دیا جاتا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس اور ریاستی کمیشن برائے تحفظِ اطفال نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واقعے کے بعد بچوں کے والدین میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ متعلقہ نجی ادارے نے احتیاطی اقدام کے طور پر بنگلورو میں قائم اپنے بچوں کے نگہداشت مرکز کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید