وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرولیم لیوی میں کمی کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے کلائمیٹ سپورٹ لیوی بڑھانے اور پیٹرولیم لیوی میں کمی کے نوٹیفکیشن جاری کردیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں ڈھائی ڈھائی روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی ڈھائی روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی ڈھائی ڈھائی روپے فی لیٹر کم کر دی گئی ہے۔
کلائمیٹ سپورٹ لیوی بڑھانے اور پیٹرولیم لیوی کم ہونے سے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔