• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کا اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام کا آغاز

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے نے اسلام آباد میں پہلی پلاسٹک روڈ پر کام کا آغاز کردیا۔ ایک کلومیٹر لمبی پلاسٹک روڈ اتاترک ایونیو پر تعمیر کی جارہی ہے، چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد نے کام کا افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر ایم پی او عمرصغیررانا نے انہیں پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی ۔یاد رہے گزشتہ ماہ اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں اس منصوبے کا پائلٹ پراجیکٹ تعمیر کیا گیا تھا جس پر تھرڈ پارٹی انجینئرنگ نتائج حاصل کیے گئے تھے نتائج کی کامیابی کے بعد اب اس منصوبے پر باقاعدہ تعمیراتی کام کا آغاز اتاترک ایونیو پر کردیا گیا ۔ اس ایک کلومیٹر پلاسٹک روڈ کا تعمیراتی کام دو دنوں میں مکمل کردیا جائے گا جس میں 170 ٹن پلاسٹک ویسٹ استعمال ہوگا اور یہ روایتی روڈ کے مقابلے میں زیادہ پائیدار بھی ثابت ہوگی جبکہ ماحولیاتی اعتبار سے اسکے مثبت اثرات بھی مرتب ہونگے۔
اسلام آباد سے مزید