• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کی پہلی بالمشافہ ملاقات، اہم امور پر گفتگو

---فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
---فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر پہلی بالمشافہ ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں تجارت، امیگریشن اور دیگر اہم امور پر گفتگو کی گئی۔ 

ٹرمپ نے برطانوی وزیرِاعظم کے ساتھ معاملات آگے بڑھانے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ برنہم کے ساتھ میرا اچھا تعلق قائم ہوا ہے اور برطانیہ و امریکا کے تعلقات اب زیادہ بہتر ہیں۔

ٹرمپ نے چاگوس جزائر معاہدے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ’خوفناک‘ قرار دیا۔ 

واضح رہے کہ چاگوس جزائر معاہدہ برطانیہ اور امریکا کے درمیان اختلاف کا اہم نکتہ بن گیا ہے۔

برطانوی وزیرِ اعظم اینڈی برنہم نے مختلف فریقوں کے ساتھ مل کر چاگوس جزائر معاہدے کے معاملے کا حل تلاش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مسئلہ حل کرنے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید