• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نےجمہوری اقداراوراصولوں کاجنازہ نکالا،راجہ پرویزاشرف

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔اس موقع پر حسن مرتضیٰ، اسلم گل،عاطف رفیق،آصف ناگرہ اور رانا طفیل بھی موجود تھے۔عوامی تحریک کے راہنماؤں خرم نواز گنڈا پور ،راجہ زاہد محمود،نوراللہ صدیقی،عارف چودھری ،ڈاکٹر سلطان محمود نے وفد کو خوش آمدید کہا، خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ حلقہ این اے 133 میں اسلم گل پاکستان عوامی تحریک کے مشترکہ امیدوار ہیں،پیپلز پارٹی اورعوامی تحریک کے کارکن اسلم گل کے حق میں آج جمعہ کومشترکہ ریلی نکالیں گے،عوامی تحریک کے کارکنان انتخابی ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے، عوامی تحریک کے کارکنان نے انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا ،ن لیگ نے جمہوری اقدار اور اصولوں کی سیاست کا جنازہ نکالا ،عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کر رہی ہے ،راجہ پرویز اشرف نے کہا کہعوامی تحریک کے بے لوث انتخابی تعاون پر شکر گزار ہیں ۔
تازہ ترین