• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور کے علاقے شاد باغ سے اغوا کار خاتون اغوا ہوگئی، پولیس نے خاتون کو ٹریس کرکے 2 سال کے بچے کو بھی بازیاب کروالیا۔

پولیس کے مطابق اغوا ہوئی خاتون نائلہ بی بی خود بھی اغوا کار تھی، خاتون کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شاد باغ میں درج ہوا جس کے بعد پولیس نے خاتون اور ملزم فاروق اعجاز کو ٹریس کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور ملزم فاروق سے باغبانپورہ سے اغوا ہونے والا بچہ بھی برآمد ہوا ہے، دونوں نے 2 سالہ عبدالرحمٰن کو اغوا کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے مغوی بچے عبدالرحمٰن کو بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بچے کے والد کی جانب سے تھانہ باغبانپورہ میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔

تازہ ترین