• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبرص میں پوپ فرانسس کے اجتماع میں آنے والا چاقو بردار شخص گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق نکوسیا شہر کے اسٹیڈیم میں پوپ فرانسس کا دعائیہ اجتماع ہو رہا تھاکہ مسلح شخص کو اسٹیڈیم کے داخلی دروازے پر چیکنگ کے دوران حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چاقو سے مسلح شخص مقامی نہیں غیر ملکی ہے، پولیس نے گرفتار شخص کے بارے میں مزید تفصیل نہیں بتائی ہے۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس تین روزہ دورے پر قبرص میں موجود ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید