چائنا کے مسئلے پر یورپ اور امریکا کے درمیان دوسرا ہائی لیول اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا۔
اس اجلاس میں پہلی ملاقات میں بنائے گئے 6 ورکنگ گروپس کے کام کا جائزہ لیا گیا۔
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق امریکا اور یورپ نے اس موقع پر یہ واضح کیا کہ دونوں کے چین کے ساتھ تعلقات کثیر الجہتی ہیں لیکن چین کے ساتھ ہمارا مقابلہ اور ذمہ داری کے ساتھ ایک اسٹیمیٹک دشمنی بھی موجود ہے۔
کیونکہ امریکا اور یورپ اپنی معیشتوں میں سرمایہ کاری اور ترقی کرتے ہیں، جہاں ممکن ہو چین کے ساتھ تعاون بھی کرتے ہیں، اس لیے اس اجلاس میں دونوں فریقین نے یورپین یونین اور امریکا کے درمیان اپنے نقطہ نظر پر مسلسل اور قریبی روابط برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
چائنا پر ہونے والے اس دوسرے اجلاس میں امریکا کی نمائندگی وینڈی شرمین اور یورپین یونین کی جانب سے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے سیکریٹری جنرل سٹیفانو سانینو نے کی۔