• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹیسٹ میں بھی شکست، سری لنکا 0-2 سے فاتح

سری لنکا نے دوسرے ٹیسٹ میں بھی ویسٹ انڈیز کو 164 رنز سے ہرا کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔

سری لنکا کے خلاف 297 رنز کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

گال میں ٹیسٹ کے آخری دن سری لنکن ٹیم نے دوسری اننگز 328 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور اسکور 9 وکٹ پر 345 رنز ہوا تو اننگز ڈکلیئر کردی، دننجیا ڈی سلوا 155 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پہلی اننگز میں برتری کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کو جیت کےلیے 297 رنز کا ہدف ملا، لیکن مہمان کا کوئی بیٹر لیستھ ایمبولدینیا اور رمیش مینڈس کی تباہ کن بولنگ کے سامنے نہ ٹِک سکا اور پوری ٹیم 132 رنز پر ڈھیر ہو گئی، بونر 44 اور بلیک ووڈ 36 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ایمبولدینیا نے 35 اور مینڈس نے 66 رنز کے عوض 5،5 وکٹیں حاصل کیں، 164 رنز کی فتح کےساتھ سری لنکا نے سیریز بھی 0-2 سے جیت لی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید