• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف نے شادی سے قبل پنجابی سیکھنے کیلئے ٹیوٹر رکھ لیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)کترینہ اور وکی صرف شادی ہی نہیں بلکہ شادی کی تیاریوں کو بھی میڈیا کی نظروں سے مکمل طورپر خفیہ رکھے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود اس حوالے سے کوئی نہ کوئی نئی رپورٹ سامنے آرہی ہے۔بھارتی میڈیا کے نئے دعوے کے مطابق کترینہ اور وکی جلد ہی شادی کے لیے جے پور جائیں گے اور شادی کے روز میڈیا سے بچنے کے لیے جے پور سے شادی کے مقام تک جانے کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کریں گے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ بولی وڈ جوڑا جے پور سے سکس سینس فورٹ تک کا سفر ہیلی کاپٹر میں2گھنٹے میں طے کرے گا۔بولی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے وکی کوشل سے شادی سےقبل پنجابی سیکھنے کے لیے ٹیچر کی خدمات حاصل کرلیں۔کترینہ جہاں اپنے ملبوسات اور زیورات کی تیاریاں کررہی ہیں تو وہیں ان کے لیے سب سے اہم کام پنجابی سیکھنا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے وکی کوشل کے ساتھ شادی کرنے سے پہلے پنجابی زبان سیکھنے کے لیے ایک پرائیویٹ ٹیوٹر کی خدمات حاصل کی ہیں کیونکہ ان کے ہونے والے شوہر وکی کی فیملی کا تعلق پنجابی گھرانے سے ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ وکی اور کترینہ کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو شادی کے مقام پر داخلے کے لیے ایک خفیہ کوڈدیا جائے گا، شادی کے مقام میں داخلے کے بعد کسی بھی مہمان کو اسمارٹ فون کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی، یہاں تک کہ مہمانوں کو وینیو تک لانے والے ڈرائیورز کے پاس بھی اسمارٹ فون کی بجائے عام فون ہوں گے۔واضح رہے کہ کترینہ کیف دسمبر کی9تاریخ کو راجستھان کے ایک پُر تعیش فورٹ میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔جوڑی کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں دسمبر کی 7 اور 8 تاریخ کو ہونا طے پائی ہیں۔

دل لگی سے مزید