• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ہوم الون میں دکھایا جانے والا گھر اب کرائے پر دستیاب

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ہوم الون نامی مشہور فلم میں ایک گھر کا بیرونی حصہ دکھایا گیا ہےجہاں بچے کے اغواکار جابجا شکنجوں میں احمقانہ انداز میں پھنس جاتے ہیں۔ اب یہ گھر کرائے پر دستیاب ہے۔1990میں بنائی جانے والی اس فلم میں یہ مشہور حویلی نما گھر ایئربی این بی کمپنی کی جانب سے کرائے دستیاب ہے اور ایک رات کا قیام 12 دسمبر سے شروع ہوجائے گا۔ لیکن اس گھر میں رہائش کے دوران آپ کو کوئی دقت پیش نہیں آئے گی۔یہاں ٹھہرنے والے افراد کرسمس کی سجاوٹ، فلم میں استعمال ہونے والی رکاوٹیں اور شکنجوں، پیزا اور میکرونی پنیر کا کینڈل لائٹ ڈنر کرسکیں گے۔ حیرت انگیز طورپر ایک رات کا کرایہ صرف 25ڈالر ہے جس میں ہوم الون سلسلے کی تازہ ترین فلم ّہوم سویٹ ہوم الونٗ بھی دکھائی جائے گی۔ مکان کی بکنگ سات دسمبر سے شروع ہوجائے گی۔

تازہ ترین