کراچی(نیوز ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے ملک میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح کی وجہ سگریٹ نوش خواتین کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنیوالی خواتین کو سسرال والوں کی جانب سے قبول نہیں کیا جاتا۔ گزشتہ دنوں اسلام آباد میں تمباکو نوشی کے استعمال پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی نے یہ دعویٰ کیا کہ ملک میں طلاق کی شرح بڑھنے کی اہم وجہ سگریٹ نوشی کرنیوالی خواتین ہیں۔ ڈاکٹر نوشین حامد کا مزید کہنا تھا کہ سگریٹ نوشی کرنے والی خواتین کی طلاق ہوجاتی ہے کیونکہ ایسی خواتین کو سسرال والوں کی طرف سے قبول نہیں کیا جاتا۔