• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بنگلادیش آخری ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے ڈھاکا میں شروع ہوگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے والی پاکستان الیون میں تبدیلی کا امکان نہیں۔ پاکستان ٹیم 6 بیٹر، 2 اسپنر، 2 فاسٹ بولر اور 1 آل راؤنڈر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے لئے بنگلادیش ٹیم میں سینئر کھلاڑی شکیب الحسن کی واپسی ہوگی۔

گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے لئے بھرپور پریکٹس کی اور اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔

واضح رہے کہ اسی دورہ کے ابتدا میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ فتح حاصل کی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید