• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں مسلسل تیسرے روز کورونا سے 8 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، اس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے، جبکہ مسلسل تیسرے روز کورونا سے 8 اموات ہوئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 431 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 189 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 0 اعشاریہ 91 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں اب تک 28 ہزار 761 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار 453 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 12 ہزار 348 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 858 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 45 ہزار 344 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 47 ہزار 84 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 21 لاکھ 65 ہزار 834 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 6 ہزار 253 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 12 کروڑ 47 لاکھ 60 ہزار 553 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 5 کروڑ 11 لاکھ 63 ہزار 78 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 76 ہزار 494 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 622 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 43 ہزار 379 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 35 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 254 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 858 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 7 ہزار 848 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 958 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 574 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 742 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 491 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 360 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 413 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین